ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سیول سروس امتحان کے بغیر بھی اب جوائنٹ سکریٹری بننا ممکن؛ دس وزارتوں کے لئے درخواستیں مطلوب؛ آئی اے ایس ہونا ضروری نہیں!

سیول سروس امتحان کے بغیر بھی اب جوائنٹ سکریٹری بننا ممکن؛ دس وزارتوں کے لئے درخواستیں مطلوب؛ آئی اے ایس ہونا ضروری نہیں!

Sun, 10 Jun 2018 17:32:41    S.O. News Service

نئی دہلی 11/جون (ایس او نیوز) گورنمینٹ  آف انڈیا نے  کم از کم دس وزارت کے لئے جوائنٹ سکریٹری کے ٹاپ لیول عہدوں کے لئے درخواستیں طلب کی ہیں، مگر اس بار اُمیدواروں کے لئے IAS آفسر ہونے یا سیول سروس امتحان میں کامیاب ہونے کی شرط نہیں رکھی  گئی ہے۔ ایک اخباری  رپورٹ کے مطابق اس اشتہار کو ڈپارٹمنٹ آف پرسنل اینڈ ٹریننگ  نے جاری کیا ہے جس کے مطابق  پرائیویٹ کمپنیوں میں ملازمت کرنے والوں  کو جوائنٹ سکریٹری کے عہدہ کے لئے درخواست دینے کا  موقع فراہم کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  انتظامی تقرریوں کے عمل میں مودی حکومت نے تاریخی تبدیلی کی ہے. جس کے تحت اب بڑا آفسر بننے کے لئے   یونین پبلک سروس کمیشن (UPSC) کے سول سروس کا  امتحان دینا  ضروری نہیں ہوگا. نجی کمپنیوں میں کام کرنے والے بھی   باضابطہ داخلہ (لیٹرل اینٹری ) کے ذریعے بیوروکیریسی میں داخل  ہوسکیں گے.

رپورٹ کے مطابق مودی حکومت نے اس نظام کے بارے میں رسمی اطلاع جاری کردی ہے. اتوار کو ان عہدوں پر تقرری کے لئے ڈپارٹمنٹ آف پرسنل اینڈ ٹریننگ (ڈی او پی ٹی) کے لئے  رہنما  خطوط کے ساتھ تقرری کی ہدایات جاری کی گئی ہیں، جس کے لئے درخواست دینے کی آخری تاریخ  جولائی 30، شام پانچ بجے تک ہے. اس  قدم کو انتظامی اُمور میں  حکام کی قلت کو پورا کرنے کا ْذریعہ بھی سمجھا جارہا ہے۔

جن دس وزارتوں کے لئے جوائنٹ سکریٹری کے عہدوں پر نئی بھرتیاں کی جارہی ہیں، اس میں منسٹری آف روینو، فائنانشیل سروسس، اکنامک افئیرس، اگریکلچر اینڈ فارمرس ویلفئیر، روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز، شپنگ، فوریسٹ اینڈ کلائمیٹ چینج، نیو اینڈ رینویبل انرجی، سیول اویشن اینڈ کامرس شامل ہیں۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق تقرری ایسے ہوگی:
ان کی تقرری وزارتوں میں جوائنٹ  سکریٹری کے عہدوں پر ہو گی.
 ان کی مدت تین سال ہوگی.
اگر افسر کی کارکردگی اچھی ہے تو اس مدت کو پانچ سال تک بڑھا یا جائے گا۔
 کم از کم عمر 40 سال ہوگی، جبکہ   زیادہ سے زیادہ عمر کی حد فی الحال مقرر نہیں کی گئی  ہے.
تنخواہ اور دیگر سہولیات وہی ملیں  گی جو  مرکزی حکومت کی طرف سے جوائنٹ  سکریٹری کے عہدوں  کے لئے مقرر کی گئی ہے.
انہیں کام بھی سروس  قوانین کے حساب سے ہی کرنا ہوگا.

جوائنٹ سکریٹریوں کا انتخاب کیسے ہوگا ؟
جوائنٹ  سیکرٹری کا عہدہ بے حد اہم ہوتا ہے. تمام بڑی  پالیسیوں کو حتمی شکل دینے میں  ان کا اہم کردار ہے. کابینہ سکریٹری کی  قیادت والی  کمیٹی ان کا  انٹرویو لے  گی. اس پوسٹ پر تقرری کے لئے   گریجویٹ  ہونا ضروری ہے ۔  سرکاری محکمہ  یا یونیورسٹی  یا کسی  نجی کمپنی میں متعلقہ عہدے کا   15 سال کا تجربہ رکھتے ہوں ، اُن  کو  موقع مل سکے گا۔

سالوں سے التویٰ  میں پڑی  ہوئی سفارشات  پر اب ہوگا عمل
2005 میں انتظامی اصلاحات پر آئی پہلی رپورٹ میں، افسران کی تقرری میں داخلہ کے لئے ایک لیٹرل اینٹری   دینے کی  پہلی  تجویز تھی حالانکہ تب اُسے  مسترد کردیا گیا تھا.
2010 میں دوسری انتظامی اصلاحاتی  رپورٹ میں  بھی اس کی سفارش کی گئی تھی لیکن بات نہیں بنی
2014 میں مودی حکومت نے اقتدار پر آتے ہی  سنجیدگی سے اس کی پہل کی 
- 2016 میں  اس کے لئے پھر ایک کمیٹی  بنائی گئی، جس نے اپنی رپورٹ میں سفارشات کو آگے بڑھانے  کی تجویز دی.
- 2018 میں اسے  حتمی شکل دی گئی اور نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا۔.
- پہلی سفارش  کے مطابق   سکریٹری  کے عہدے پر  تقرری کی  سفارش کی گئی تھی، لیکن سینئر بیوروکریٹ کی مخالفت کے چلتے  فی الحال اسے جوائنٹ سکریٹری  کی سطح تک ہی محدود رکھا گیا ہے۔


Share: